منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کردی اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان فیئر مینز کمیٹی نے غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال داخلے اور امتحانات پر پابندی بھی عائد کی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ طارق محمود  کبھی بھی  اسلامیہ لا کالج کراچی کے طالب علم نہیں تھے ، ان کا  انرولمنٹ نمبر 7124/87 منسوخ کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز جسٹس طارق محمود جہانگیری نے   سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایک ہائی کورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے، انہیں کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کبھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

جسٹس جہانگیری نے عدالت کو بتایا  تھا کہ ان کی ڈگری بالکل درست ہے اور انہوں نے ذاتی طور پر امتحانات دیے تھے، 34 سالہ خدمات کے دوران ان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا۔

یہ مقدمہ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنا، جس میں جسٹس سمن رفاعت، جسٹس کے کے آغا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور جامعہ کراچی کے وکیل موجود تھے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں