جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(2 دسمبر 2025): ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات ہیں۔

دوسری جانب جسٹس کامران ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس کامران ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کردیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے اس معاملے کو صدر کی منظوری کیلئے وزارت قانون کو بھجوادیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں