بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

یورپ میوزک ایوارڈز، کینیڈین پاپ اسٹار کا بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرلی ہیں۔

جسٹن بیبر کو دو ہزار اکیس کےایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ ز میں بشمول بہترین فنکار کی نامزدگی کے کُل آٹھ نامزدگیاں ملی ہیں ۔

بہترین پاپ کیٹیگری میں جسٹن بیبر کا مقابلہ ایڈ اور ڈوجا کیٹ سے ہو گا، جس میں بی ٹی ایس ، دعا لیپا ، اور اولیویا روڈریگو بھی شامل ہیں ۔

آرٹسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ میگھن تھی اسٹالین سے ہوگا جنہیں چھ کیٹیگریز میں ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تصویر شیئر کرنا جسٹن بیبر کےلیے مشکل بن گیا

جسٹن بیبر کے پاس اپنے ’پیچز‘ ٹریک جس میں ڈینیئل سیزر اور گیوون جلوہ گر ہوئے ہیں ، کے لیے دو کیٹیگریز میں نامزدگی ہے، گلوکار کا اس تقریب میں ایڈی شیران ، لیڈی گاگا ، لِل ناس ایکس ، اور دی ویکینڈ کے ساتھ انعام کے لیے مقابلہ ہوگا۔

ستاروں سے بھرپور تقریب ہنگری کے پیپ لازلو بوڈاپسٹ اسپورترینا میں منعقد کی جائے گی جو کہ ایم ٹی وی یو کے پر اتوار 14 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ویڈیو میوزک ایوارڈز کو براہ راست شرکا کے بغیر فلمایا گیا تھا اور زیادہ تر پرفارمنس کو کرونا کی وجہ سے پہلے ہی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں