پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے بظاہر اپنے رشتے کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

(6 دسمبر 2025): امریکی گلوگارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بظاہر اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی گلوگارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بظاہر اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے اور پیرس میں ان کی تصاویر کھینچی گئی ہے جس میں انھیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ جوڑا سابق جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیڈا اور ان کی اہلیہ یوکو کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے لیے شریک ہوا، فومیو کیشیڈا نے ایک تصویر ایکس پر شیئر کی جس میں جوڑے کوکرسمس ٹری کے سامنے کھڑا دکھایا گیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے جاپانی ہم منصب کے پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ کیٹی اور میں نےآپ اور یوکو کے ساتھ انجوائے کیا، ٹروڈو اور پیری کی ہاتھ پکڑے ہوئے تصاویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ٹوکیو میں ٹروڈو اور پیری کی ہاتھ پکڑے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سابق کینیڈین وزیراعظم اپنی بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔

ٹروڈو نے جاپانی ہم منصب کے پوسٹ پر جواب میں لکھا کہ کیٹی اور میں آپ اور یوکو کے ساتھ بیٹھ کر بہت خوش ہوئے۔ شکریہ فومیو، آپ کی دوستی اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی نظام اور سب کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کی وابستگی کے لیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں