کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں عارضی طور پر سیلز ٹیکس میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کے تحت ڈیڑھ لاکھ کینیڈین ڈالر تک کمانے والے افراد کو ڈھائی سو ڈالر ان کے اکاونٹس میں جمع کرا دیئے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں متعدد اشیاء پر سیلز ٹیکس کم کر جائے گا، فیصلہ کینیڈا میں بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اشیاء کی قیمتیں مقرر نہیں کر سکتی لیکن ہم لوگوں کی جیبوں میں زیادہ پیسے ڈال سکتے ہیں۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق ایک اندازے ہے کہ اٹھارہ اعشاریہ سات ملین کینیڈین چیک وصول کر سکیں گے، فیصلہ مہنگائی کے ستائے اور حکومت سے ناخوش عوام کو آئندہ الیکش سے پہلے منانے کیلئے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کینیڈا نے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس) اور نائیجیریا اسٹوڈنٹ ایکسپریس (این ایس ای) پروگرامز کو فوری طور پر بند کردیا۔
اس اقدام کا مقصد پروگرام کی سالمیت کو مضبوط بنانا، طلباء کی کمزوری کو دور کرنا اور تمام درخواست دہندگان کے لیے مساوی اور منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
کینیڈا کی امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ (آئی آر سی سی) نے 8 نومبر 2024 کو اعلان کیا کہ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس) اور نائیجیریا اسٹوڈنٹ ایکسپریس (این ایس ای) پروگرامز کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
کینیڈا کے ویزے میں بڑی تبدیلی
اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان طلباء کے لیے موقع کو مساوی بنانے کے لیے کیا گیا ہے جو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔