تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نئی دہلی مسلم کش فسادات، جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم سے رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ کی ملاقات ہوئی جس میں جسٹن ٹروڈو نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

جسٹن ٹرڈو نے رکن پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ بھارت کے سامنے کینیڈا کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ وزیراعظم نے بھارت میں ذمہ داریاں انجام دینے والے کینیڈین صحافیوں کو بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔

مزید پڑھیں: دہلی فسادات کی سخت مذمت، پاکستان ہندو کونسل نے مودی کو ہٹلر قرار دے دیا

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر نفرت کو روکا نہ جائے تو یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی اور حکمراں جماعت بی جے پی نے پرتشدد جتھوں کو مسلمانوں کے خلاف آزاد چھوڑ رکھا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں متنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری تھا، رواں ہفتے ہندو انتہاء پسندوں نے مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں پولیس کی سرپرستی میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: مشتعل ہجوم نے فوجی اہلکار کو بھی نہ بخشا، گھر کو آگ لگا دی

بھارتی انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش اور مسجد کو بھی شہید کیا۔ پرتشدد واقعات میں اب تک چالیس افراد کے جاں بحق ہوئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -