ٹورنٹو : خواتین کے عالمی دن پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی طرح مردوں کا دن بھی منانا چاہیے۔
کینیڈا کی خاتون اول صوفی گریگوری ٹروڈو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنے شوہر جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ کھڑی ہے اور ہاتھ پکڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صوفی نے تمام خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنے ساتھی کے ساتھ تصاویر شائع کرکے مرد اور خواتین کے یکساں حقوق کو فروغ دینے میں مدد دی گی۔
صوفی گریگوری ٹروڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسا ہم خواتین کا عالمی دن مناتے ہیں، ایسے ہی جو مرد، خواتین کا احترام کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ان کا بھی عالمی دن منانا چاہیے۔
صوفی کی اس پوسٹ پر خواتین کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے اس تنقید کو مثبت انداز میں مکالمے کا آغاز کہتے ہوئے سراہا ہے۔
anyone else see sophie trudeau's post about international women's day and celebrating our male allies? no. no no no.
— nikki alex basset (@nikkialexbasset) March 7, 2017
Sophie Trudeau on FB rn calling to celebrate men on International Women's Day tomorrow. Liberals are weird.
— Lara Witt (@Femmefeministe) March 7, 2017
No, Sophie Trudeau, #IWD is not about celebrating men for doing, what, the bare minimum? https://t.co/cr9UBb9yrF
— Mariam Ibrahim (@mariamdena) March 7, 2017