جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

کے فور منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوگا، کراچی کو اضافے پانی ملے گا، ایم کیو ایم کو یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 جون 2026): وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آیا ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد کے لیے اسپیشل پیکج کے مطالبے پر شہباز شریف کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کراچی کے لیے 20 ارب اور حیدر آباد کے لیے 5 ارب کے ترقیاتی پیکج دیا جائے گا۔

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ایم نائن کا الگ سے روٹ نئی الائنمنٹ کے ساتھ دیا جائے، ملاقات میں ایم کیو ایم نے ایم ایل ون کراچی سے روہڑی تک چلانے کا مطالبہ بھی کیا، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بجٹ میں اس کو شامل کیا گیا ہے، اور یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔


وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہم بلدیاتی آئینی ترمیم کے حق میں ہیں، اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی سے بات کی جائے گی، مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو سپورٹ کرتی ہے۔

ایم کیو ایم کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ کے فور کا منصوبہ وعدے کے مطابق دسمبر تک مکمل کیا جائے گا اور کراچی کو اضافی پانی ملے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی گورنر شپ پر بھی بات چیت ہوئی، وفد نے کہا سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے، جس پر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ مانتے ہیں سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا ہونا چاہیے، لیکن ابھی تو گورنر سندھ کے تمام معاملات مکمل ہو چکے، آئندہ وقت آنے پر یہ معاملہ دیکھا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں