site
stats
سندھ

کے الیکٹرک نے گھریلو صارف کو دو ارب کا بل بھیج دیا

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارف کو دو ارب 18 کروڑ روپے مالیت کا بھاری بھرکم بل بھیج دیا، بل جمع نہ کرانے پر 17 کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

نمائندہ آے آر وائی انجم وہاب کےمطابق کے الیکٹرک نے ایف بی ایریا کے رہائشی کو دو ارب 18 کروڑ 90 لاکھ 28 ہزار 13روپے مالیت کا بل ارسال کیا ہے جس پر صارف نے گھبرا کر بلنگ کے عملے سے رجوع کیا تو عملے نے کسی قسم کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

ستم بالائے ستم یہ کہ بل جمع نہ کرانے پر صارف پر 17 کروڑ روپے کا سرچارج لگایا جائےگا، بل وصول کرنے والے شخص اور اس کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صارف نے گزشتہ سال خراب میٹر کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی، میٹر تو ٹھیک نہ ہوا لیکن صارف کو دو ارب روپے کا بل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک حکام نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارف کو نئے بل سے متعلق ایس ایم ایس کردیا ہے، صارف کو جلد نیا اور درست بل جاری کردیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top