بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

کےالیکٹرک کی بجلی چوری کیخلاف کارروائی، رند گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن سے غیرقانونی کنکشنز ہٹا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رند گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن میں 160 کلوگرام کے غیرقانونی کنکشنز ہٹا دیے گئے۔

کےالیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حال ہی میں رند گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن میں ایک پی ایم ٹی سے جڑے میٹر کے بغیر موجود تجارتی دکانوں اور ہوٹلوں سے تقریباً 160 کلوگرام وزن کے 80 غیر قانونی کنکشنز (کنڈے) ہٹا دیے گئے۔

ان تجارتی اداروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں مالی اور تکنیکی نقصانات ہو رہے تھے۔

متعدد کنڈا ہٹاؤ مہم کے باوجود سالانہ تقریباً 112,000 یونٹس کی بجلی چوری ہورہی تھی، جس سے 4.4 ملین روپے کا نقصان ہورہا تھا، علاقے میں تقسیم کا نقصان 40 فیصد ہے، یعنی ہر 5 میں سے 2 یونٹس چوری ہو رہے ہیں۔

کےالیکٹرک ترجمان نے کہا کہ "پاور یوٹیلیٹی نے بجلی چوری کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے، کےالیکٹرک غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور زیادہ نقصان والے علاقوں کے پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔”

انھوں نے کہا کہ صارفین سے درخواست ہے کہ صرف قانونی، میٹر شدہ کنکشنز استعمال کریں جو کمپنی کے مجاز عملے نے نصب کیے ہوں اور نظام کی پائیداری کے لیے بروقت بل کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

ترجمان نے درخواست کی کہ کمیونٹی رہنما اور رہائشی بقایات جات کی ادائیگی میں تعاون کریں اور بجلی کی چوری کی اطلاع کےالیکٹرک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا ای میل [email protected] کے ذریعے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں