جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کےالیکٹرک نے ادیب احمد کو عبوری سی ای او مقرر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کے-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادیب احمد کو عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 فروری 2026 کو کیے گئے اعلان کے تسلسل میں، کے-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے جمعہ 13 فروری 2026 کو منعقدہ ہونے والے اجلاس میں ادیب احمد کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے۔

وہ یہ ذمہ داریاں سید مونس عبداللہ علوی کی جگہ فوری طور پر سنبھالیں گے۔

نئے مستقل سی ای او کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 ماہرین کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جن کا تعلق توانائی اور فنانس کے شعبوں سے ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کے الیکٹرک کو بورڈ انتخابات کے لیے 25 مارچ 2026 کی آخری تاریخ دے رکھی ہے۔

قوی امکان ہے کہ 25 مارچ کو انتخابات کے بعد موجودہ بورڈ ختم ہو جائے گا اور نئے ڈائریکٹرز ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مونس علوی کے مستقل جانشین کا حتمی فیصلہ اب موجودہ بورڈ کے بجائے نیا منتخب ہونے والا بورڈ ہی کرے گا۔

بورڈ انتخابات اور نئی قیادت کی آمد کے بعد کے الیکٹرک کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ اور پالیسیوں میں تبدیلی کا امکان ہے، تاکہ کمپنی کی کارکردگی اور صارفین کے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں