کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں خصوصی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں پرفیوم چوک گلستان جوہر، پی این ٹی کالونی گذری، سرجانی ٹاؤن اور مچھر کالونی میں کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق مذکورہ کیمپس سے ایک دن میں 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی ممکن ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر کےالیکٹرک کے سی ای او نے عوام سے بجلی کے بل بروقت ادا کرنے کی اپیل کی۔
کیمپس میں بجلی صارفین کو غیرقانونی کنکشن کے خطرات اور محفوظ وائرنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، ریکوری میں بہتری، لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


