جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ منظور، نیا کون ہوگا؟ 3 نام شارٹ لسٹڈ

اشتہار

حیرت انگیز

(6 فروری 2026): کراچی الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے استعفیٰ دے دیا ہے نئے سی ای او کے لیے تین نام شارٹ لسٹڈ کر لیے گئے۔

شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے سی ای او مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مارک اسکیلٹن نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

کے الیکٹرک کے نئے سی ای او کے لیے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور تینوں افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہی ہے، جو انرجی اور فنانس سیکٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

کے الیکٹرک بورڈ میٹنگ اگلے ہفتے منعقد ہوگی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن رمضان المبارک میں منعقد ہوگا۔ کے الیکٹرک کا نیا بورڈ ہی نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرے گا۔

موجودہ بورڈ تینوں شارٹ لسٹ کیے گئے افراد کے انٹرویوز کر کے نئے بورڈ کو رپورٹ جاری کرے گا، جو نئے سی ای او کی تقرری کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

کے الیکٹرک کے بورڈ ممبرز کی مجموعی تعداد 13 ہے اور طویل عرصے سے کے الیکٹرک کے تین بورڈ ممبرز کی نشست خالی ہے جب کہ مونس علوی کے استعفی دینے کے بعد موجودہ بورڈ ممبرز کی تعداد 9 رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مستعفی سی ای او کے الیکٹرک ان دنوں عمرے پر ہیں۔ انہوں نے 18 سال تک کراچی الیکٹرک میں خدمات انجام دیں اور سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے ہیں۔

 

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں