کراچی : کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا، مونس علوی نے محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ میں اپیل کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو کام کی جگہ پر ہراسانی کے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔
کے الیکٹرک نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔
مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ میں اپیل دائر کی تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپیل منظور کرتے ہوئے صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور کہا کہ محتسب نے ریکارڈ پر موجود مواد کا درست جائزہ نہیں لیا۔
گورنر کے فیصلے میں کہا گیا کہ مدعیہ کی جانب سے پیش کی گئی واٹس ایپ چیٹس پیشہ ورانہ نوعیت کی ہیں اور سی ای او کے لیے تعظیمی الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
فیصلے میں کہنا تھا کہ مدعیہ کو مونس علوی نے نہیں بلکہ ہیومن ریسورس بورڈ نے ملازمت کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے برطرف کیا تھا۔
فیصلے پر عملدرآمد روکنے کے لیے کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر ہائیکورٹ نے ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا، تاہم جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی۔
مدعیہ کی جانب سے دائر کیے گئے ہراسانی کے کیس کو پیشہ ورانہ بنیاد پر نہیں مانا گیا، جس کے بعد مونس علوی تمام الزامات سے بری ہو گئے۔
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں


