ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک نے جامعہ کراچی کی بجلی منقطع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پرجامعہ کراچی کی بجلی منقطع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی یونیورسٹی کی بجلی منقطع کردی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق جامعہ کراچی پر 6 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بجلی منقطع کرنے سے پہلے متعدد بار نوٹس بھیجے گئے لیکن جامعہ کراچی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلراجمل خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے پاس فنڈز نہیں، مختلف شعبہ جات کی عمارتوں کی چھتیں خستہ ہوگئی ہیں اور جس کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے۔


طلبہ کا ریکارڈ اداروں کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘ اجمل خان


واضح رہے کہ رواں ماہ 8 ستمبر کو کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی مالی حالت بہت بری ہے،انہوں نے کہا تھا کہ ادارہ خسارے میں ہوگا تو تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں