ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

کےالیکٹرک اور ڈی پی ورلڈ کا پورٹ قاسم میں 132 کےوی گرڈ اسٹیشن کے قیام کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کےالیکٹرک اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان پورٹ قاسم میں 132 کےوی گرڈ اسٹیشن کے قیام کا معاہدہ ہوا ہے جو 26 میگاواٹ بجلی فراہم کریگا۔

جاری بیان میں کےالیکٹرک نے بتایا کہ نیا گرڈاسٹیشن کیو آئی سی ٹی کی بڑھتی ضروریات کیلئے 26 میگاواٹ کی مستحکم بجلی فراہم کرےگا، منصوبہ ٹرمینل کی آپریشنل استعداد اور توانائی کے تسلسل کو مزید مضبوط بنائے گا

کےالیکٹرک کی چیف ڈسٹری بیوشن و مارکومز آفیسر نے کہا کہ گرڈ پاور کی جانب منتقلی نظام کی بھروسے مندی اور مسابقت کی علامت ہے۔

سی ای او قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کا کہنا تھا کہ قابل بھروسہ بجلی پورٹ قاسم کی ترقی اور تجارت کی روانی کیلئے بنیاد ہے۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک پائیدار صنعتی ترقی کیلئے معیاری اور مستحکم توانائی فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

کے الیکٹرک کی ناظم آباد میں کارروائی، زیر زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں