کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے نظرثانی شدہ فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔
کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے نظرثانی شدہ فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اور نیپرا کے ایپلٹ ٹربیونل میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔
کے الیکٹرک نے اس حوالے پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مکتوب جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے سندھ ہائی کورٹ میں پانچ متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے چار نومبر کو کے الیکٹرک کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔
مکتون کے مطابق اس سے قبل کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے نظرثانی شدہ فیصلے کے خلاف نیپرا کے ایپلٹ ٹربیونل میں درخواست دی تھی۔
نیپرا قانون کی ڈگری 12جی کے تحت فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، نیپرا کا ایپلٹ ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے اس لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
نیپرا کے ٹیرف میں تبدیلی سے عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ مونس علوی نے بتا دیا
سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کے ٹیرف تبدیلی سے کراچی کے کسٹمر ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ نیپرا کو کیا ضرور پیش آگئی کہ ڈھائی سال بعد ٹیرف کو تبدیل کردیا، جولائی کے وسط تک ٹیرف کو نوٹیفائی بھی کردیا تھا۔
مونس علوی نے کہا کہ نیپرا نے فیصلے میں لکھا کہ سوموٹو لیتے ہوئے ٹیرف میں تبدیلی کی ہے، جولائی تک نیپرا نے ایک ٹیرف رکھا اور بعد میں اسے تبدیل کردیا۔


