ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک پیپلز پارٹی کے علاقوں کو ٹارگٹ کررہی ہے، امتیاز شیخ کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر توانائی سندھ کے الیکٹرک پر برس پڑے، امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا ہوا ہے، 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا ہوا ہے، 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، مسلسل اداٸیگی کرنے والے صارفین کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو نجی کمپنیاں کراچی الیکٹرک کو لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں، وہ صوباٸ اور وفاقی حکومت سے رابطہ کریں سندھ حکومت ان کی مدد کرے گی۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہونے پر من مانیاں کررہا ہے جو ناقابل برداشت ہیں، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کی شکایات برداشت کی حدیں عبور ہوچکی ہیں۔

صوباٸ حکومت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے بارے میں شکایات پر وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں