تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کے الیکٹرک کی موبائل ایپ متعارف

کراچی: شہر قائد میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے موبائل ایپ متعارف کرائی گئی جس کو استعمال کر کے وہ بلوں کی نقول، جمع ہونے والے بل کا ڈیٹا، لوڈ شیڈنگ کے اوقات اور اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے آئی فون اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں جس کے تحت اقدامات بھی کیے جاتے ہیں، صارفین پہلے دیگر فارمز  کو استعمال کرتے ہوئے رسائی حاصل کرتے تھے تاہم اب وہ اپنے موبائل کے ذریعے ہی شکایات یا کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کرسکیں گے‘۔

ایپ استعمال کرنے کا طریقہ

اینڈرائیڈ یا آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اسٹور سے ’کے الیکٹرک لائیو‘ ایپ کو بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں اس پر آئی ڈی بنانے کی ضرورت ہوگی۔ صارف آئی ڈی بنانے کے بعد بل پر درج آئی ڈی نمبر ڈالیں گے تو وہ سسٹم میں رجسٹرڈ ہوجائیں گے اور پھر شکایات یا دیگر سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے ویب پورٹل کی سہولت بھی متعارف کرادی جہاں صارف اپناآئی ڈی بنا کر دیگر سہولیات سے استفادہ کرسکتا ہے۔ ویب پورٹل پر بنائی جانے والی آئی ڈی موبائل ایپ میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کے لیے سوشل میڈیا، ای میل اور ٹیلی فون سروس متعارف پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی شکایات یا مسائل درج کراتے ہیں۔

اسکرین گریپ

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں