پیر, ستمبر 14, 2026
اشتہار

حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود کےالیکٹرک کے ملٹی ایئرف کے نوٹیفکشین جاری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود نیپرا نے کےالیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

نیپرا نے کےالیکٹرک کا 30-2023 ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ نیپرا نے پاور ڈویژن کی نظرثانی درخواست پر فیصلے کئے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کا پاور سپلائی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے مقرر ہے جب کہ ڈسٹری بیوشن ٹیرف 3.31 روپے فی یونٹ مقرر ہے۔

کےالیکٹرک کا بجلی کا ترسیلی ٹیرف 2.86 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کےالیکٹرک کے ملٹی ایئر فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس میں پاورڈویژن نے کےالیکٹرک کےلئے بعض خصوصی رعایتوں پر اعتراضات کئے تھے۔

وفاقی حکومت نے کےالیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر کسی بھی نجی سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، نااہلی کو چھپانےکیلئے ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ پاور سیکٹر اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہماری نظرثانی کی درخواست ذمہ دارانہ ہے ہماری نظرثانی کی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول کیلئے ہے پاور ڈویژن کو امید ہے کہ نظرثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہو گا۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دباؤ نہ آئے اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں،نجکاری کی طرف جا رہے ہیں، کے الیکٹرک اور دیگر سرمایہ اپنی کارکردگی کے اوپر منافع کمائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین نافذ کرانے چاہیے، ہم نیپرا میں جائیں گے تاکہ صارف کیلئےمناسب قیمت لے سکیں، نیپرا سے امید ہے کہ ایسے فیصلے دیں جس سے ملک اور صارفین کا فائدہ ہو۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں