کراچی :کےالیکٹرک نے اپنے صارفین کو بجلی دینے کے بجائے ان پر بجلی گرادی، گھریلو صارفین کے سلیب میں غیراعلانیہ تبدیلی سے فی یونٹ دوروپے سے زائد اضافہ ہوگیا۔
کے الیکٹرک نے بجلی ٹریف کے سلیبز میں اضافہ کر دیا ہے، نئے سلیبز متعارف کروانے کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کے الیکٹرک نے سابقہ سو سے تین سو یونٹس والے سلیب کو سو سے دو سو یونٹس اور دو سو ایک سے تین سو یونٹس کے دو سلیبز میں تقسیم کر دیا ہے۔
اس تقسیم کے بعد حالیہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ان صارفین پر بھی ہوگا جو ماہانہ دو سے زائد یونٹس استعمال کرتے ہیں۔
اس اضافی سلیب کی وجہ سے دوسو یونٹس سے زائد استعمال کرنے پر ٹیرف میں چھبیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی یونٹ ٹیر ف آٹھ روپے گیا رہ پیسے سے بڑھ کر دس روپے بیس پیسے ہوگیا ہے۔