منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک کا صارفین کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے-الیکٹرک نے تمام صارفین کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتوار 19 جولائی کی رات تمام آن لائن ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر بند یا محدود رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے-الیکٹرک نے اپنے تمام صارفین کے لیے ایک اہم سروس اپ ڈیٹ جاری کی ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ اتوار 19 جولائی کی رات کو شیڈول مینٹیننس کے باعث کے- ای کی تمام آن لائن ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر بند یا محدود رہیں گی۔

کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز میں تعطل اتوار، 19 جولائی کی رات 12:00 بجے سے لے کر صبح 4:00 بجے تک رہے گا۔

ان 4 گھنٹوں کے دوران صارفین کو آفیشل پلیٹ فارمز کے استعمال میں مشکلات یا محدود فعالیت کا سامنا ہو سکتا ہے، جن میں کے- ای موبائل ایپ ،واٹس ایپ سروس اور آفیشل ویب سائٹ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران صارفین کسی بھی ہنگامی شکایت یا مدد کے لیے ادارے کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز (فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس) کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ادارے نے صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون اور صبر کی اپیل کی ہے تاکہ مینٹیننس کا کام وقت پر مکمل کر کے ڈیجیٹل خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں