The news is by your side.

Advertisement

کےالیکٹرک کی طرف 112 ارب کے واجبات ہیں، سوئی سدرن

کراچی: سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ 15 جون 2020 تک کے الیکٹرک کی طرف 112 ارب کے واجبات ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو موجودہ گیس عدالتی احکامات پرفر اہم کی جا رہی ہے، کمپنی نے 2012 اور2018 میں عدم ادائیگی پر گیس کی مقدار کم کرنے کے نوٹسز بھیجے تو کے الیکٹرک نے اسٹے آرڈر لے لیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےاسٹے آرڈرکےساتھ گیس فراہمی جاری رکھنے کاحکم دیا اور کے الیکٹرک کو ماہوار بل کے برابر رقم بھرنےکی ہدایات بھی جاری کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ جنوری 2012 سے کےالیکٹرک کرنٹ بل کی مد میں ریگیولر ادائیگی کر رہی ہے اور اب تک کےالیکٹرک2012 سے 397 ارب کی ادائیگی کر چکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے 15 جون 2020 تک کے الیکٹرک کی طرف 112 ارب کے واجبات ہیں، لیٹ سر چارج کی مد میں 83 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے جب کہ ارب پرانے واجبات بھی شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں