اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے- الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے، کمپنی سیکریٹری نے مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شان اشعری کا مکتوب کمپنی سیکریٹری نے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیا، جس میں کے-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مکتوب میں کہا ہے کہ کے-الیکٹرک کی ملکیت کیس پاور کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری نہیں، کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے کیس پاور میں ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں، اور صرف وہی قانونی طور پر حصص کی فروخت کے مجاز ہیں۔

Business News Updates

دستاویز میں مزید کہنا تھا کہ کیسی میکڈونلڈ اور ایس پی وی 21 کو پر شیئرہولڈنگ معاہدے کے تحت کمپنی کے انتظامی کنٹرول میں تبدیلی پر پابندی عائد ہے تاہم شہریار چشتی نے ایس پی وی 21 کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجمومیہ پاور یا دینہم انوسمنٹ کی رضامندی کے بغیر کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق، الجمومیہ گروپ اور دینہم انوسمنٹ نے شہریار چشتی کے اس اقدام کے خلاف کیمن آئی لینڈ کی گرینڈ کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت جاری ہے۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریار چشتی کے پاس KESP میں کسی بھی حصص کی فروخت کا حق یا اختیار موجود نہیں، جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایس پی وی 21 پر کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو شیئر ہولڈنگ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں