اضافی بجلی کی فراہمی پر کےالیکٹرک وفاقی حکومت کی مشکور

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کے الیکٹرک کی طرف سے زائد بجلی کی خریداری اور فوری ادائیگیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سےسی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ملاقات کی جس میں بجلی کی صورتحال پر وفاقی وزیر، وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ کے بروقت مثبت اقدامات پر سی ای او کے الیکٹرک نے اظہار تشکر کیا۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
وفاقی وزیر توانائی کو کراچی میں پالیسی لوڈشیڈ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کے الیکٹرک کے 250 میگاواٹ قابل تجدید توانائی منصوبوں اور مزید 350 میگاواٹ کے پروجیکٹس کو خوش آئند قرار دیا۔
حماد اظہر نے کے الیکٹرک کی طرف سے زائد بجلی کی خریداری اور فوری ادائیگیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے 5 لاکھ پودوں کی شجر کاری کا تہیہ کیا ہے اور 3 لاکھ پودوں کی شجر کاری مکمل کرلی گئی ہے۔