تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کے الیکٹرک نے خسارے کا بہانہ بنا کر متعدد علاقوں میں بجلی فراہمی منقطع کرنے کے لیے پر تول لیے

کراچی: کے الیکٹرک نے خسارے کا بہانہ بنا کر شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی فراہمی منقطع کرنے کے لیے پر تول لیے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شہر قائد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، موسم گرما میں شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اسے مالی سال 22-2023 کے ابتدائی 9 ماہ میں ریکارڈ 39.4 ارب کا خسارہ ہوا ہے۔

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں ہائی لاس والے ایریاز میں بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا، گرمیوں میں چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 1.49 ارب روپے کا منافع ہوا تھا، تاہم اب معاشی سست روی کے باعث کے الیکٹرک کے بجلی یونٹس کے استعمال میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے مقابلے میں جولائی 2022 تا مارچ 2023 تک بجلی استعمال میں کمی آئی ہے، اس دوران 5.8 فی صد بجلی کے یونٹس کے استعمال میں کمی آئی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث کے الیکٹرک کو صارفین کی جانب سے بل ادائیگیوں میں کمی کا سامنا ہے، ادائیگیوں میں کمی، اربوں کے خسارے سے آپریشن چلانے میں مشکلات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اپریل میں بجلی چوری والے علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جب کہ کم چوری والے علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اب بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -