تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کےالیکٹرک کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، 5ہزار کنکشنز ہٹا دیے

کراچی، 22 اگست 2022: صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پُرعزم کےالیکٹرک (کے ای) نے اگست کے پہلے دو ہفتوں میں شہر بھر میں 762 بجلی چوری کے خلاف مہم چلائی اور اپنے سروس ایریاز سے 5384 غیر قانونی کنڈا کنکشنز ہٹادیے۔

سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، ناظم آباد، بن قاسم اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کنڈا ہٹاؤ مہم کے دوران 5700 کلو گرام سے زائد وزن کے غیرقانونی تاروں کو ہٹایا گیا، جو کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے غیرقانونی طور پر منسلک تھے اور کروڑوں کی بجلی چوری کے لیے استعمال ہورہے تھے۔

ڈائریکٹر کمیونی کیشنز اور کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ان شرپسندوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو اپنے گھروں میں بجلی استعمال کرنے کے لیے غیرقانونی کنکشنز استعمال کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ ہمارے اُن قیمتی صارفین کا حق بھی چھیننے کی کوشش کررہے ہیں جو قانونی طریقے سے بجلی تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر کنڈوں کے خلاف مہم چلارہے ہیں اور ہزاروں غیرقانونی کنکشنز ہٹارہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی کنڈے دوبارہ لگ جاتے ہیں۔ کے الیکٹرک ان مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی اور ایسے قانون شکن لوگوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ بجلی کی چوری پر 10 ملین روپے جرمانہ اور 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے ای نے مزید کہا کہ پاور انفرااسٹرکچر میں خطرناک حد تک ہائی وولٹیج بجلی ہوتی ہے اور اسے سخت حفاظتی پیرامیٹرز کے مطابق تربیت یافتہ اہلکاروں کے ذریعے نصب کیا جاتا ہے۔ کسی غیرمجاز شخص کی طرف سے نیٹ ورک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے، بشمول موت کے۔ کنڈوں سے کے ای انفرا اسٹرکچر کا وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور یہ بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہونا، آگ لگنا اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں خرابی جیسے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، جو صارفین کو تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

ان غیرقانونی کنکشنز کے خطرے اور نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان چوروں کے خلاف کارروائیوں میں یوٹیلٹی کا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع دیں۔ شہری کے الیکٹرک سروس ایریاز میں بجلی چوری کی اطلاع [email protected] پر بذریعہ ای میل دے سکتے ہیں۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -