جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک کا نیا سی ای او کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک کے نئے سی ای او کیلئے 3 افراد کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، نئے سی ای او کے تینوں امیدوار کا تعلق کراچی سے ہے، جو انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کے معاملے پر جمعرات کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے سی ای او کے لیے تین افراد کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پاک نے اپنے امیدوار کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے سی ای او کے امیدوار کو نامزد کیا جائے گا جبکہ ایشیا پاک نے حکومتی امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

گزشتہ اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث سی ای او، سی ایف او اور سی ڈی او کی تقرری کے معاملات حل نہیں ہو سکے تھے۔

کے الیکٹرک کے بورڈ میں اس وقت 10 ارکان شامل ہیں، جن میں 3 حکومتی، 2 ایشیا پاک، ایک سی ای او مونس علوی، اور 3 الجماعیہ و اتحادیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پچھلے اجلاس میں صرف 5 ڈائریکٹرز نے شرکت کی تھی، جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑا، اگر جمعرات کے اجلاس میں بھی کورم پورا نہ ہوا تو اجلاس دوبارہ ملتوی ہو سکتا ہے۔

ایس ای سی پی قانون کے تحت تیسرے اجلاس میں جو ڈائریکٹرز موجود ہوں گے، ان کی موجودگی میں فیصلے کیے جا سکیں گے۔

جمعرات کے اجلاس میں نئے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کی تقرری کو بھی حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر (سی ڈی او) سے متعلق فیصلہ بھی اسی اجلاس میں متوقع ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں