ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم قدم، کے الیکٹرک کا نیا گرڈ اسٹیشن فعال کردیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پرصوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ بھی موجود تھے.

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نئے منصوبے کو کے الیکٹرک کینپ انٹرچینج کا نام دیا گیا جس سے 500کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی، کے کے آئی گرڈ 500 کلو واٹ کا پہلا اور کے الیکٹرک کے نظام میں 73واں گرڈ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے کے آئی گرڈ یقینی طور پر کراچی شہر کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا اور نیا گرڈ اسٹیشن کے الیکٹرک کے سسٹم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک حکام کی عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے کی یقین دہانی

انہوں نے بتایا کہ نیشنل گرڈ انٹرچینج کے اس منصوبے پر 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ کے کے آئی گرڈ کے قیام سے کراچی کو نیشنل گرڈ سے 2050 میگاواٹ تک بجلی کی ترسیل کی گنجائش قائم ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں