بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر برائے معدنیات ڈاکٹر امجد نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ایک مزار پر موجود تھے جہاں اُن کے ہمراہ چینی باشندہ بھی تھا۔

ڈاکٹر امجد نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر امجد علی نے چینی باشندے کو دوبار کلمہ پڑھایا اور اُسے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ مسلمان ہوگئے اور آپ کا نام عبداللہ ہے‘۔

اس ضمن میں ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صوبے گوانژو گئے تو انہوں نے صحابی رسول ﷺ سعد بن ابی وقاص کے مزار کی زیارت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عبداللہ نے ہمارے ساتھ مزار پر حاضری لگائی اور وہاں تصاویر بنائیں، اُس کے بعد چینی باشندے نے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر برائے معدنیات کا کہنا تھا کہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں اُس کو اسلام نے متاثر کیا اور پھر اُس نے شریعت سے متعلق اپنی تحقیق شروع کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں