اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

جاپانی وزیر اعظم اور جنوبی کورین صدر کی ’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ کے مشہور گانے پر ڈرمنگ پرفارمنس وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو (14 جنوری 2026): جاپانی وزیر اعظم اور جنوبی کورین صدر کی ڈرمنگ پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے لیے وہ ایک خاصا مشکل لمحہ تھا جب انھوں نے جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ ڈرم اسٹکس سنبھالیں، جو خود ایک سابق ہیوی میٹل ڈرمر رہ چکی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مشہور کورئین پاپ بینڈ ’’بی ٹی ایس‘‘ کے گانے ڈائنامائٹ پر ڈرم بجانے کا شان دار مظاہرہ کیا۔ شاید کسی کو ایسا منظر دیکھنے کی توقع نہیں تھی کہ ایک اہم سربراہی اجلاس کے آخری لمحات میں ایک جیسے نیلے یونیفارم پہنے صدر لی جے میونگ اور وزیر اعظم سانائے تاکائیچی ایک جیسے ڈرم سیٹس کے پیچھے بیٹھ کر نیٹ فلیکس کی سیریز کے-پاپ ڈیمن ہنٹرز کے مشہور گانے گولڈن اور بی ٹی ایس کے گانے ڈائنامائٹ کی دھنیں بجائیں گے۔

تاکائیچی یونیورسٹی کے زمانے میں ایک ہیوی میٹل بینڈ میں ڈرم بجایا کرتی تھیں، انھوں نے لی کی نئی سیکھنے والی مہارت کی تعریف کی۔ انھوں نے اپنے دفتر کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ’’صدر نے صرف پانچ، دس منٹ میں ہی ڈرم بجانا سیکھ لیا۔‘‘ لی نے بھی منگل کے روز ایک پوسٹ میں لکھا ’’اگرچہ ہماری رفتار میں فرق تھا لیکن ہم دونوں نے ایک ساتھ ردھم ملانے کی کوشش کی۔‘‘

تاکائیچی نے بتایا کہ جب گزشتہ سال ایپک کے موقع پر ہماری ملاقات ہوئی تو انھوں نے بتایا تھا کہ ڈرم بجانا اُن کا خواب ہے، اس لیے ہم نے اُن کے لیے ایک سرپرائز تیار کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں نے دو کے-پاپ گانے بجائے۔ میگا اسٹار بوائے بینڈ بی ٹی ایس کا ’’ڈائنامائٹ‘‘ اور امریکی گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ اینیمیٹڈ فلم ’’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘‘ کا گانا گولڈن۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں