منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ : 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے ٹوایئرویز طیارے حادثے کی تحقیقات کیلئے بیوروآف سیفٹی انویسٹیگیشن کی گیارہ رکنی کراچی پہنچ گئی، ٹیم کے ٹو ایئرویز کے دفاتر میں ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے ٹو ایئرویز کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بیورو آف ایئر کرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچنے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ ہوگی، جہاں حادثے کے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کے ٹو ایئرویز کا مرکزی دفتر سیل کر دیا ہے، جبکہ تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایئرلائن کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کرے گی۔

تحقیقات کے دوران ایئرلائن کا تکنیکی ریکارڈ، طیارے کی مینٹیننس لاگ بکس، پرواز سے متعلق دستاویزات اور عملے کی تفصیلات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی جانچا جائے گا کہ پرواز کے دوران تمام قومی اور بین الاقوامی حفاظتی ضوابط پر مکمل عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔

ذرائع نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کو حادثے کی اصل وجوہات تک پہنچنے کے لیے تمام جدید تکنیکی وسائل اور اختیارات حاصل ہیں۔ ٹیم اپنی ابتدائی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد وزارتِ دفاع کے متعلقہ حکام کو ارسال کرے گی، جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب نجی کارگو ایئرلائن کے بیشتر دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے، تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ نے آپریشنل ضروریات کے پیش نظر کمپنی کے ایک دفتر کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

تحقیقاتی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور طیارے کے لاپتا ہونے کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رہیں گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں