ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

یونیورسٹی روڈ پر کے فور کا کام رک گیا، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (07 جنوری 2026): شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر کے فور آگمنٹیشن کا کام روک دیا گیا ہے، کراچی واٹر اینڈ سوریج سروسز امپرومینٹ پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کام ورلڈ بینک کے اعتراضات اور روٹ کی تبدیلی کے سبب روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے فور آگمنٹیشن کا کام 10 نومبر کو شروع ہوا تھا، اور 30 دسمبر کو مکمل کیا جانا تھا، لیکن ورلڈ بینک کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور بہتر حفاطتی اقدامات نہ ہونے پر اعتراض سامنے آئے۔

اس منصوبے کے مطابق اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلو میٹر تک پائپ لائنیں بچھائی جانی تھیں، اب تک محض 10 فی صد رقبے پر ہی کام کیا جا سکا ہے، ڈیزائن کی تبدیلی کے بعد اب صرف وفاقی اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک ایک ٹریک پر لائنیں بچھائی جائیں گی۔

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے زور پکڑ لیا، سردی میں اضافہ

خیال رہے کہ کے فور منصوبے کے تحت یونیورسٹی روڈ پر 96 انچ اور 72 انچ کی لائنیں بچھائی جا رہی تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے اعتراضات دور کر کے جلد کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں