تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کتوں کے ذریعے کرونا کی تشخیص کا کامیاب تجربہ

ابوظبی: ابوظبی کے ماہرین نے کرونا کی تشخیص کے لیے کتوں کی مدد لینے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے پولیس کی مدد کرنے والے سراغ رساں کتوں کی خدمات حاصل کیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں نے سونگھ کر متاثرہ افراد کی نشاندہی کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں کے ذریعے کرونا کی تشخیص کے تجربے کی کامیابی کے بعد ہمیں بہت زیادہ مدد ملے گی اور اس سے معاشرے کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات تمام شعبوں میں بہترین طریقوں کو اپنانے میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔

 وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کیے گئے اور پھر انہیں کتوں کو سونگھایا گیا جس کے نتائج موقع پر ہی معلوم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کرونا کی تشخیص کے لیے کتوں کی تربیت کا آغاز

ماہرین کے مطابق کتوں کو مشکوک افراد دکھائے بغیر یہ نمونے سنگھائے گئے تو فوری طور پر نتائج سامنے آئے جو بڑی کامیابی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے نائن پولیس ان کتوں کو روایتی طور پر حساس معاملات کی حفاظت اور نگرانی میں استعمال کرتی ہے۔ فیلڈ تجربات متحدہ عرب امارات کے پولیس جنرل کمانڈرز، وزارت صحت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، فیڈرل کسٹم اتھارٹی، ابوظبی اور دبئی میں کسٹمز کے محکمے، ابوظبی اور دبئی کےصحت حکام اور وزارت داخلہ کے تعاون سے متعدد اہم اور صحت کے مقامات پر کئے گئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ تحقیق کے دوران کوویڈ 19 کے مبینہ کیسز کی کھوج میں مجموعی طور پر درستگی کی شرح تقریبا 92 فیصد رہی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اب ان کتوں کو تپ دق اور ملیریا جیسی دوسری متعدی بیماریوں کی تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -