اسلام آباد: افغانستان میں امن سمٹ کل ہوگا جس میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا، سمٹ کے ایجنڈے میں طالبان سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بات کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے عالمی امن کل کابل میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔
امن سمٹ میں 25 ممالک شرکت کریں گے ان میں پاکستان، امریکا،چین، روس،ایران اور بھارت شامل ہیں، فریقین افغان مصالحتی عمل اور امن کے قیام پر تبادلہ خیال کریں گے۔
- Advertisement -
حکومت پاکستان کی جانب سے اس میں دو رکنی وفد شرکت کرے گا ان میں تسنیم اسلم اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان شامل ہیں۔
سمٹ میں مستحکم اور خوشحال افغانستان سے متعلق امور زیر غور آئیں گے ساتھ ہی طالبان سے مذاکرات اور امن عمل کے مؤثر اقدامات پر غور کیا جائےگا۔