اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

کابل ایئرپورٹ: ترک فوج سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی نے کابل ایئرپورٹ سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنی فورسز کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے کابل ‏ایئرپورٹ سے اپنی فوج کو واپس بلایا جارہا ہے۔

ترک فوج ایئرپورٹ کی سیکورٹی پر مامور تھی جو شہریوں کے بحفاظت انخلا کے یقینی بنارہی تھی، ‏شہریوں کی وطن واپسی کے بعد انخلا کے مشن کو مکمل کرتے ہوئے اب ترک فورسز کو واپس بلایا ‏جارہا ہے۔

کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک فورسز نے دیگر غیرملکی افواج کے ساتھ مل کر شہریوں کے ‏انخلا میں مکمل تعاون فراہم کیا اور ایئرپورٹ پر ہیڈکوارٹر قائم کیا جہاں سے ترک شہریوں کی وطن ‏واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے۔

چند روز قبل ترک وزیرخارجہ نے اپنی افواج کی واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کی تاہم اب ‏وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک افواج کابل ایئرپورٹ سے نکل رہی ہے۔

صدر رجب طیب اردوان واضح کر چکے ہیں کہ ترکی افغانستان میں نئی حکومت کے ساتھ تعاون ‏کے لیے تیار ہے اس بات سے قطع نظر کہ وہاں کس کی حکومت ہے، اچھے اور برے وقت میں ‏ساتھ کھڑے ہونا دوستی و بھائی چارے کا تقاضا ہے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ ترکی افغانستان میں حکومت بننے کے بعد طالبان کو تسلیم کر لے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں