تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"کابل دھماکہ ائیرپورٹ میں نہیں ہوٹل کے باہر ہوا”

کابل : گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے، اطلاعات کے مطابق کابل میں دھماکہ ائیرپورٹ میں نہیں بیرن ہوٹل کے باہر ہوا ہے۔

اس حوالے سے کابل میں قائم بیرن ہوٹل کے مالک ممتاز مسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور دھماکے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ممتاز مسلم نے بتایا کہ ہمارا ہوٹل ایئر پورٹ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور ہوٹل کے باہر بھی بے انتہا رش ہے ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی افراد بیرون ملک جانے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا ہوٹل کے پاس ہوا ہے اور رش کی وجہ سے کافی حد تک جانی نقصان ہوا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہوٹل میں موجود مختلف ممالک کے سفارت کار بھی موجود ہیں جو ویزے کی فراہمی کیلئے لوگوں کو خدمات فراہم کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر ہونے والے دھماکوں میں اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہیں تاحال 90 افراد کی ہلاکت اور 158 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے امریکی وافغان حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی فوج کے 12 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -