پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کابل ایئرپورٹ دھماکہ: نیوزی لینڈ کا کابل سے انخلاء ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان دارالحکومت میں دھماکے کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے افغانستان سے انخلاء ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے مزید انخلاء کےلیے پروازیں نہیں چلائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئے تھے، جس میں دو درجن سے زائد ‏ہلاکتیں ہوئی تھیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کابل ایئر پورٹ دھماکےکی مذمت کرتی ‏ہے دھماکےاس علاقے میں ہوئےجہاں سیکیورٹی امریکی افواج کےہاتھ میں ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنےلوگوں کی حفاظت اور تحفظ پربھرپور توجہ دےرہی ‏ہے شرپسندحلقوں کو سختی سے روکا جائےگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں