تازہ ترین

کابل میں خود کش دھماکا، 6 نمازی جاں بحق، 20 زخمی

کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں واقع مسجد حسینیہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 6 نمازی جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد حسینیہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑاد یا جس کے نتیجے میں 6 نمازی جاں بحق اور 20 نمازی شدید زخمی ہو گئے ہیں، خود کش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا اور ماہ محرم کی مناسبت سے وہاں مجالس کا بھی اہتمام کیا جانا تھا اور دھماکے کے وقت کثیر تعداد میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش بمبار چرواہے کے روپ میں مسجد حسینیہ کے قریب آیا اور بھیڑیوں کے ریوڑ سے باہر نکل کر مسجد کے دروازے تک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -