تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کابل: مکان پر ڈرون حملہ غلطی تھی، امریکا کا اعتراف

واشنگٹن : پینٹاگون نے 29 اگست کو افغان دارالحکومت میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کو غلطی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کو غلطی کہتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ 29 اگست کو کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ازمرے احمدی نامی شہری کی اپنے خاندان سمیت ہلاکت ہوئی تھی۔

جنرل فرینک نے کہا کہ جس گاڑی کو ڈرون سے ہدف بنایا گیا ہمارا خیال ہے کہ اس میں داعش کے دہشت گرد موجود نہیں تھے اور نہ ہی ان سے ایئرپورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں کو کوئی خطرہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا احمدی داعشی نہیں بلکہ ایک امدادی کارکن تھا جو کیلیفورنیا کی نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل نامی تنظیم کےلیے کام کرتا تھا۔

احمدی نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکا منتقلی کےلیے درخواست دے رکھی تھی۔

ڈرون حملے کے بعد امریکی حکام نے کہا تھا کہ اس دوران دوسرا دھماکہ ہوا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد تھا تاہم نیو یارک ٹائمز نے اس دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں دوسرے دھماکے کے کوئی آثار نہیں ملے۔

Comments

- Advertisement -