تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کابل تاریکی میں ڈوب گیا ‏

‏ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 220 کے وی کی لائن تباہ ہونے سے ملک ‏تاریکی میں ڈوب گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ‏متاثرہ علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برشنا پاور کمپنی نے صارفین کو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لمحے قبل صوبہ کابل کے علاقے قلعہ مراد بیگ میں ‏ایک دھماکے کے نتیجے میں بجلی کا پائلن تباہ ہو گیا جس سے 220 کے وی کی درآمد شدہ بجلی کی لائن تابہ ہو ‏گئی۔

اس کے نتیجے میں کابل اور کچھ دوسرے صوبوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

افغانستان بڑی حد تک اپنے شمالی پڑوسیوں ازبکستان اور تاجکستان سے درآمد ہونے والی بجلی پر انحصار کر رہا ‏ہے جس سے کراس کنٹری پاور لائن باغیوں کے لیے ایک اہم ہدف بن جاتی ہے۔

سابق امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف طالبان کی اپنی 20 سالہ جدوجہد کے دوران بجلی کے بنیادی ‏ڈھانچے پر کئی حملے کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -