تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کابل : غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر ٹرک بم دھماکا

کابل: افغان دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھردھماکے سے گونج اٹھا ، بگرام ایئربیس کے قریب واقع غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کیا گیا۔

افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں بگرام ایئربیس کے قریب واقع نارتھ گیٹ گیسٹ ہاؤس کو بارود سے لدے ایک ٹرک سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے وقت گیسٹ ہاؤس میں غیرملکی شہری قیام پذیر تھے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں چار مسلح افراد بھی ملوث ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں تاہم تاحال حکام کی جانب سے کسی شخص کےہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے غیرملکیوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے، حملے میں غیرملکی فوجیوں کے ہوٹل اور لاجسٹک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا،حملہ آوروں کی گیسٹ ہاؤس کے اندر موجودگی کی اطلاع ہے جبکہ غیرملکی اسپیشل فورسز بھی جائے وقوع پرپہنچ گئی۔

یاد رہے کہ تین سال قبل بھی اس مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ٹرک دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مزید پڑھیں : کابل : مظاہرے کے دوران دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

واضح رہے کہ گذشہ دنوں کابل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک مظاہرے بھی خودکش حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 230 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -