تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

افغان طالبان کے عہدیدار کا کرپٹ‌ افراد کو شرعی قوانین کے مطابق سزا دینے کا اعلان

افغان طالبان کی جانب سے مقرر کیے جانے والے کابل کے قائم مقام میئر حمد اللہ نعمانی نے کرپٹ افراد اور عناصر کو شرعی قوانین کے مطابق سزا دینے کا اعلان کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے بلدیاتی کمیشن کے سربراہ اور کابل کے قائم مقام میئر حمد اللہ نعمانی نے کہا کہ بدعنوان افراد سے شرعی قانون کے تحت نمٹاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اگر کسی نے کرپشن کی تو اُسے شرعی قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: امریکی انخلا کے چند گھنٹوں بعد افغان طالبان کے ترجمان کا تاجروں سے بڑا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا عام معافی کا اعلان، حکومتی شخصیات، پولیس چیف اور سیکیورٹی سربراہ رہا

کابل کے قائم مقام میئر نے کہا کہ ’بلدیاتی اداروں کیلئے طویل المدتی منصوبوں پر غور کررہے ہیں، ماضی میں بڑے پیمانے پرکرپشن کرنے والوں کو معاف کردیا گیا ہے، اب ایسے کسی بھی سابق سرکاری عہدیدار کو سزا نہیں دی جائے گی البتہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں‌ کی جائے گی‘۔

حمد اللہ نعمانی کا کہنا تھا کہ ماضی کی بد عنوانیوں میں ملوث کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا،  کابل کےدکان دار کسی بھی شخص کو کوئی ٹیکس یا بھتہ ادا نہ کریں، نئی حکومت کےقیام کے بعد ٹیکس سےمتعلق قانون وضع کر دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -