کابل: افغان دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔
افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے عدالت کی کار پارکنگ میں اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب عدالت کے مختلف ملازمین باہر نکل رہے تھے۔
#Kabul – The explosion was a suicide bombing that occurred in the car park of the Supreme Court. Sources say 12 people were killed & wounded
— TOLOnews (@TOLOnews) February 7, 2017
پولیس چیف کے ترجمان بصیر مجاہد نے بتایا کہ حملہ دوپہر تین بج کر 45 منٹ پر ہوا سپریم کورٹ کی پارکنگ میں ہوا، حملہ آور کا ٹارگٹ سپریم کورٹ سے چھٹی کے وقت نکلنے والے ملازمین تھے۔
کابل اسپتال کے سربراہ سلیم رسول نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کم سے کم 35 ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
I condole with the families of the victims in today’s terrorist attack in #Kabul. The blood of our people isn’t cheap & wont be wasted. -AA
— Dr. Abdullah (@afgexecutive) February 7, 2017
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور نیٹو نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔