تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کابل دھماکوں‌ سے گونج اٹھا، ہلاکتوں کی تصدیق

کابل: افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سےگونج اٹھا، جس کے نتیجے میں افغان پولیس کے دو اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو علی الصباح کابل میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز سمیت عام شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں افغان پولیس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے تینوں علاقوں کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق تینوں دھماکوں میں ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی۔

مزید پڑھیں: افغانستان دھماکا، انسداد کرونا ٹیم کے پانچ اراکین جاں بحق

پولیس ترجمان فردوس فرامارز کے مطابق کابل کے ضلع وسطی میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں موبائل مکمل تباہ ہوگئی۔انہوں نے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کابل کے ضلع جنوبی میں ہونے والے دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔ دارالحکومت کے مصروف شہر میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں افغانستان کے دارالحکومت سمیت دیگر صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی دیکھی گئی، مسلح گروپ نے راکٹ اور بارودی مواد کا استعمال کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز، ڈاکٹر اور صحافیوں سمیت انسانی حقوق کے لیے سرگرم شخصیات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا اڈہ دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 راکٹ حملے

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

Comments

- Advertisement -