تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

’کچا بادام‘ گلوکار کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار

بھارت میں ’کچا بادام‘ گانے سے مشہور ہونے والے مونگ پھلی فروش بھوبن بندیاکر کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار بھوبن بندیاکر نے حال ہی میں پرانی گاڑی خریدی تھی جسے وہ چلانا سیکھ رہے تھے اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

گلوکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، گلوکار کے سینے پر چوٹیں آئیں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ایک صارف نے بھوبن کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جس کے بعد سے وہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔

Kacha Badam singer meets with accident

مزید پڑھیں: وائرل ٹرینڈ ’کچا بادام‘ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بھی متاثر

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گانا گا کر مونگ پھلی بیچنے والے بھوبن بدیاکرکا منفرد انداز مشہور ہوا تھا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سلیبرٹی بن گئے۔

بھوبن بدیاکر کافی عرصے سےگلیوں میں مونگ پھلی بیچ کر روزی کماتے تھے اور اس دوران گاہکوں کو متوجہ کرنےکے لیے وہ ‘کچابادام’ گانا گایا کرتے تھے جو کہ خود ان کا ہی بنایا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -