ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کچے کے 10 مطلوب ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد (16 جنوری 2026): رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے مطابق سکھانی اور کوش گینگ کے ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغوا، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے۔

عرفان علی سموں نے بتایا کہ سکھانی گینگ کے طارق، حاکم، بلوچ، میوہ، سکھانی، سلیم دشتی نے سرنڈر کیا جبکہ کوش گینگ کے جیون، شاہ پارو، کھتورا اور قربان بھی سرنڈر کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا اعلان

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کو عدالت میں سنگین مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، چند روز قبل لٹھانی گینگ کا سرغنہ میرا عرف میرو لٹھانی بھی سرنڈر کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی، کچے اور پکے میں ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلیے آپریشن جاری ہے۔

+ posts

یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں