روجھان: کچہ آپریشن میں بڑی کامیابی، 18 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا، مختلف گینگز کے سرغنہ ڈاکو بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عمران نے بتایا کہ جن ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا ہے ان میں مختلف گینگز کے سرغنہ ڈاکو بھی شامل، ایک کروڑ سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو وہاب لوند اور 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو شاہدین لوند بھی سرنڈر کرنے والوں میں موجود ہے۔
ڈی پی او محمد عمران نے بتایا کہ سرنڈر ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا اور ڈکیتی مقدمات میں مطلوب تھے۔
گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی، گزشتہ روز بھی 11 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا، کچہ آپریشن میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔
محمد عمران نے کہا کہ کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے، ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 7 ٹھکانے تباہ ہوئے، متعدد ڈاکو شدید زخمی ہوئے، پولیس کا واضح پیغام ہے کہ تمام ڈاکو سرنڈر کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


