کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس کے آگے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 8 ڈاکوؤں نے پولیس کو خود کو گرفتاری دے دی۔
ضیاء الحسن لنجار نے بتایا کہ آج راہب شر سمیت 6 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا، راہب شر و دیگر ڈاکو گھوٹکی و اطراف میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
میگا آپریشن نجات مہران آخری ڈکیت کے خاتمے تک جاری رہے گا، ڈاکوؤں سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ سرنڈر کردیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق ہر ممکن خیال کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے متنبہ کیا کہ ہتھیار نہ ڈالنے والا ڈاکو مرے گا، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پیز گھوٹکی و سکھر اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، رینجرز و دیگر اداروں کی سپورٹ قابل ستائش ہے۔
50 لاکھ سر کی قیمت والے کچے کے ڈاکو نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


