اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے، کیپٹل ٹریٹری اربن ریجنریشن ریگولیشنز 2025 کی منظوری دی گئی ہے۔
31 دسمبر 2022 تک سروے میں مقیم افراد ہی مستحق مکین قرار پائے ہیں۔
تسلیم شدہ کچی آبادیوں کی ریگولیشن اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیشل ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ ونگ دوبارہ سروے کرے گا۔
یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کا کچی آبادیوں سے متعلق بڑا حکم
سروے کی بنیاد پر اپ گریڈیشن اور آبادکاری اسکیمیں تیار ہوں گی، لے آؤٹ پلان، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت شامل ہوگی۔
اجلاس میں پنڈوریاں میں ماڈل قبرستان کی تعمیر کی تجویز منظور کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


